انار کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟

04:01 AM, 14 Jan, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) انار کا استعمال صحت کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے لیکن اس کیلئے آپ کو انار کھانے کا صحیح وقت اور طریقہ بھی جاننا چاہیے۔ انار میں وٹامن کے، سی، بی، پوٹاشیم، زنک، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ اور فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کے ساتھ ساتھ بالوں اور جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ انار کھانے سے خون کی کمی کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔ دوسری جانب اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اس میں بھی انار کا استعمال فائدہ مند ہوگا۔ انار میں کینسر کے خلاف خصوصیات ہیں۔ اسے کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچ جائیں گے۔ انار وٹامنز کے ساتھ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، اس لئے اسے رات کے وقت ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رات کو میٹابولزم سست ہوتا ہے، اس لئے رات کو انار نہ کھائیں۔ رات کو انار کھانے سے اس میں موجود شوگر مکمل طور پر تبدیل نہیں ہوتی۔ اس لئے آپ کو اس وقت انار کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ صبح انار کھانا آپ کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ آپ ایک دن میں 2 کپ انار کے دانے کھا سکتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور کیلوریز میں بھی کم ہیں۔ آپ انار کا رس پی سکتے ہیں، آپ اسے ناشتے میں کھا سکتے ہیں۔ انار کھانے سے پیٹ کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کو دہی میں ملا کر کھانے سے بھی فائدہ ہوگا۔ انار کھانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو پیس کر سپریڈ بنا لیں اور اسے روٹی پر لگا کر کھائیں۔
مزیدخبریں