ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

08:18 AM, 14 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں صبح اوررات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں آج رات دھند کا امکان ہے۔
مزیدخبریں