ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ

10:54 AM, 14 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: آسٹریلیا نے سرب ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کر دیا۔ آسٹریلین وزیر امیگریشن ایلکس ہاک نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا کینسل کیا۔ 34 سالہ ٹینس اسٹار کے پاس آسٹریلیا میں قیام کے لئے قانونی جنگ کا آپشن اب بھی موجود ہے۔ وزیر امیگریشن کے مطابق ویکسینیشن نہ کروانے کے باعث جوکووچ آسٹریلئین عوام کی صحت و سلامتی کے لئے خطرہ ہو سکتے ہیں۔ نوواک جوکووچ کا ویزا عوامی مفاد میں منسوخ کیا گیا۔ آسٹریلئین وزیر امیگریشن کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے کے باعث نوواک جوکووچ 3 برس تک آسٹریلیا میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
مزیدخبریں