ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض چوہان سے متعلق اہم بات کہہ دی
12:33 PM, 14 Jan, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) متنازع گرل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو کو پسندیدہ اور فیاض چوہان کو ناپسندیدہ سیاستدان قرار دے د یا۔ حریم شاہ نے دوران گفتگو اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدانوں کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور بتایا کہ بلاول بھٹو ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں اور پیپلز پارٹی میں چند لوگ ایسے ہیں جن کی وجہ سے انہیں پارٹی پسند ہے۔ حریم نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان ان کے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا خوف نہیں کیوں کہ وہ اللہ پر پورا یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ شوبز سے منسلک خواتین ان سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔۔