محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی

02:02 PM, 14 Jan, 2022

احمد علی
پبلک نیوز: ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روزداخل ہو گا، بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلواوربارکھان میں بارش/ برفباری کی پیشگوئی سامنے آئی ہے جبکہ منگل سے جمعرات کی صبح تک کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد اورچترال میں بارش اور برفباری کا امکان ہے. دیر،کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے اور حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورقصور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے. منگل رات سےجمعرات کے دوران مری، گلیات،نتھیا گلی،کاغان،ناران،چترال، دیر،سوات میں برفباری متوقع ہے. کوہستان،استور،ہنزہ،گلگت،وادی نیلم،باغ اور ہویلی کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے. منگل اور بدھ کو دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے جبکہ بارشوں سے میدانی علاقوں میں شدید دھند میں کمی کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت.
مزیدخبریں