عدالت کا سابق وزیر عمران خان کو آخری موقع
09:02 AM, 14 Jan, 2023
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے آخری موقع دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے اور عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر حاضری پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا آخری موقع فراہم کیا ہے ۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے اور تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہونگے ۔ اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کے جج نے آخری موقعے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔