عمران خان کی بلدیاتی الیکشن میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

09:25 AM, 14 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا مقابلہ ان جماعتوں سے ہے کہ جو 30 برس سے پاکستان کا خون چوس رہی ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پھرپور شرکت کریں، عوام نے اپنے ووٹ سے یہ ثابت کرنا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے، نئی اورمختلف قسم کی سیاست پاکستان کو عروج پر لے کر جائے گی۔
مزیدخبریں