سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل

10:12 AM, 14 Jan, 2023

احمد علی
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے چار اضلاع میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ الیکشن کمشنر حیدرآباد کے مطابق ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مرد ووٹرز کی تعداد 574219 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 478902 ہے ،کل ملا کے ووٹرز کی تعداد 1053121 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 732 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ 159پولنگ اسٹیشن مرد حضرات کے ہیں اور 160 پولنگ اسٹیشن خواتین کے لئے بنائے گئے ہیں 219 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 513 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ وائس چیئرمین اور جنرل ممبر سمیت 2551 امیدوار الیکشن لڑیں گے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز اور فوج کو بھی تعینات کیا جائے گا ، انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ،ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پی ایس پی، سمیت دیگر سیاسی جماعتیں شامل ہیں ۔
مزیدخبریں