آج خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا ، محمود خان

12:54 PM, 14 Jan, 2023

احمد علی
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا ۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز بھی روکے ہوئے ہیں، فاٹا ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے وفاقی حکومت کی جانب سے نہیں بھجوائے جا رہے ہیں ، وفاقی حکومت کو پتہ نہیں کون مشورے دے رہا ہے ، ہم اپنے فنڈز میں سے سابق فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو حالات اس حکومت نے پیدا کر دیے ہیں عالمی سطح پر ان پر کوئی بھی یقین کرنے کو تیار ہی نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا تو کٹھ پتلی ہیں، آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا، اسمبلی توڑنےکی سمری جب گورنر کو بھیجوں گا تو سب صحافیوں کو بھی بھیجوں گا، ہم دوبارہ زیرو سے شروع کریں گے ۔ خیال رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر محمد بلیغ الرحمان کو ارسال کر دی تھی کہ جس کی انہوں نے تصدیق بھی کر دی تھی ۔
مزیدخبریں