دہلی کے شہریوں میں سونے کی چین بانٹی جانے لگیں، کجریوال کی اپیل

01:22 PM, 14 Jan, 2025

ویب ڈیسک : بھارت کی عام آدمی پارٹی کے بانی اور کنوینر اروند کیجریوال نے  کہا ہے کہ بی جے پی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں ووٹرز کو خریدنے کے لئے ان میں سونے کی چین بانٹ رہی ہے ۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران  الزام لگایا کہ برسراقتداربھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کی دو کالونیوں میں ووٹوں کے لیے سونے کی چینیں تقسیم کیں  انہوں نے  ووٹروں سے اپیل بھی  کی کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنے ووٹ کو  نہ بیچیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اروند کیجریوال نے   بی جے پی لیڈر کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ وہ دہلی کے لوگوں کے ووٹ خریدیں گے۔ لہٰذا  مودی بتائیں کہ عوام کا پیسہ، ساڑیاں، کمبل اور دیگر اشیاء کہاں گئیں؟ 

 انہوں نے کہا کہ  ہم یہاں الیکشن جیتنے یا ہارنے کے لیے نہیں  بلکہ ملک کو بدلنے کے لیے آئے ہیں۔“میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جو کچھ تقسیم کر رہے ہیں وہ لے لیں لیکن اپنا ووٹ نہ بیچیں۔ 

AAPکے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)  سے مطالبہ کیا کہ  وہ نئی دہلی سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے۔  انہوں نے  ورما پر ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹرز میں مہنگی عینکوں کی تقسیم کے بارے میں ٹویٹ کرتے رہے۔

 دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے کیجریوال پر الزام لگایا کہ ووٹروں نے  ان کے "کرپٹ چہرے" کو پہچان لیا  ہے  وہ اسے "الوداع" کہنے لگے ہیں ۔

مزیدخبریں