کبڈی کے کھلاڑی مشرف جاوید جنجوعہ پر قاتلانہ حملہ

05:47 AM, 14 Jul, 2021

حسان عبداللہ
فیصل آباد:(پبلک نیوز) کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی مشرف جاوید جنجوعہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشرف جاوید جنجوعہ معجزانہ طور پر محفوظ جبکہ ماموں زاد بھائی زین العابدین فائرنگ سے زخمی ہو گئے. مشرف جاوید جنجوعہ کے زخمی کزن کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا . فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز اوکاڑہ سے واپسی پر تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر پیش آیا تھا. میڈیا سے گفتگو میں مشرف جاوید جنجوعہ کا کہنا تھا کہ کار سوار مسلح ملزمان نے گاڑی روک کر فائرنگ کی اور دو لاکھ روپے نقدی اور لائسنسی گن چھین کر فرار ہو گئے-
مزیدخبریں