پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،14جولائی ، 2021

07:30 AM, 14 Jul, 2021

اویس
کوشش ہےکہ ملک میں ای گورننس لے کر آئیں، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کردے گی، ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی، وزیراعظم عمران خان کا وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب، کہا حکومت کا اصل کام عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے، چاہتے ہیں الیکشن میں اووسیز بھی شامل ہوں۔ ذوالفقار بھٹو نے جان دے دی، اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، بدکلامی اور غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی، اپوزیشن کا علی امین گنڈا پور کے بیان کےخلاف سینیٹ میں احتجاج، پی پی رہنما رضا ربانی نے کہا شہید بھٹو نے کہا کہ ہم کشمیر کےلیے ایک ہزار سال تک لڑیں گے، بھٹو نے کہا ہم گھاس کھائیں گے ایٹمی پروگرام پر سودا کرنے کو تیار نہیں، ہمیں اسلام آباد اور راولپنڈی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، شہزاد وسیم نے کہا آزاد کشمیر کے جلسوں میں ٹاپ لیڈرشپ بھی ایسی ہی گفتگو کررہی ہے، پہلے اپوزیشن کو اپنی لیڈرشپ کی گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے، افسوس ہے کہ ہاؤس میں وہ لوگ بھی بیٹھے ہیں جنہوں نے قائداعظم کے لیے قابل اعتراض گفتگو کی، یہاں کوئی دودھ کو دھلا ہوا نہیں ہے۔ ہر فیصلے میں ہائیکورٹ نے تحریر کیا ہے کہ نیب کرپشن کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکا، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں نارووال کیس میں ایک سطر بھی ذاتی مالی بدعنوانی کا نہیں، یہ ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے، حیرت ہے کہ اس وقت چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں، جنہوں نے اس کیس کو نہیں پڑھا۔ گلگت بلتستان کی طرح تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اخلاقیات سے عاری ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کشمیری عوام بلے پر مہریں لگاکر پی ٹی آئی سے اپنی محبت کا اظہار کرے گی۔
مزیدخبریں