نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اس کو ڈاکو کہا جاتا ہے
10:12 AM, 14 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں مسلمانوں کو غلط ناموں سے بلانے سے روکا گیا،گزشتہ روز وزرا نے دو سابق وزرائے اعظم کے خلاف بیان بازی کی وہ قابل قبول نہیں،ہیرا پھیرا اور ووٹ چوری سے اقتدار مل گیا یہ ان کہ آزمائش ہے،رشوت دینے کے الزام پر وزیر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا،گلام گلوچ سے حقائق اور تاریخ کو مسخ نہیں کیا جاسکتا،پاکستان میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذولفقار علی بھٹو نے رکھی۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما آصف کرمانی نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اس کو ڈاکو چور کہا جاتا ہے،خواتین ہمارے لیے قابل عزت اور قابل احترام ہیں،مریم نواز کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس پر لیڈر آف ہائوس کو معذرت کرنی چاہیے تھی،ان کے ہاتھوں کسی کی عزت اور دستار محفوظ نہیں ہے،بجٹ میں گاڑیاں مہنگی اور غریب کی دال روٹی مہنگی کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز مہنگائی پر بات کر رہی تھیں اور لوگ جوق در جوق جلسوں میں آرہے ہیں،نواز شریف 2013 میں آئے تو دو سال لوڈشیڈنگ ختم کی،نواز شریف کو دو سال کام کرنے کا موقع دیا گیا،یہ تین سال میں ایک بجلی کی ڈسٹریبیوشن لائن نہیں بناسکے،خواتین کی تضحیک کریں گے تو عثمان مرزا کے واقعات اسلام آباد میں ہوں گے۔ آصف کرمانی نےکہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں بری طرح ہار رہی ہے،شکست نظر آجائے تو کیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں اور خواتین کی تضحیک کریں گے،یہ ملک مٹھی بھر اشرافیہ کیلئے نہیں غریب اور مڈل کلاس کیلئے بنایا تھا،آج غریب اور مڈل کلاس لوگوں کیلئے زندگی مشکل بنادی گئی ہے۔