”عمران خان تم ووٹ چوری کر کے آئے ہو “

10:35 AM, 14 Jul, 2021

اویس
ہجیرہ(پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہے تم الیکشن چوری کرو ، اب چاہے تم ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ، اب چاہے تم ووٹوں کے تھیلے اٹھا کر بھاگ جاؤ، اب چاہے تم نواز شریف کےامیدوار بھاگ کر لے جاؤ ، اب چاہے تو ڈبوں کے اندر بیٹھ جاؤ ، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔ عمران خان کشمیر کا چپہ چپہ اپنا فیصلہ سنا چکا اور کشمیر کا فیصلہ نواز شریف ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کان کھول کر سن لو ، یہاں آنے کا تکلف مت کرنا ورنہ یہ کشمیری جس طرح تمہارا استقبال کریں گے تم جا نتے ہو میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی ، عمران خان کا ایک بیان بڑھا کہ جس میں اس نے کہا کہ فکر نہ کرو میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بڑے شرم کا مقام ہے کہ آج تمہیں اپنی زبان سے اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ تم عوام کی چوائس نہیں بلکہ سلیکٹرز کی چوائس ہو۔ انہوں نے کہا کہ تم نے تو خود بتا دیا کہ تم الیکشن چوری کر کے آئے ہو، تم عوام کے ووٹ سے نہیں آئے، مگر تم نے عوام کو یہ بتا دیا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان میں کیا فرق ہے، تم یہ بتا رہے ہو کہ تم چوائس کیوں ہو اور نواز شریف 2018 میں چوائس کیوں نہیں تھا، تم چوائس اس لئے ہو کہ تم سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو اور نواز شریف وہ شیر ہے جس پر جب زیادتی ہو ، مقدمات بنائے گئے تو اس نے کہا کہ ”اوور مائی ڈیڈ باڈی ۔ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے آیا ہے استعفیٰ نہیں دے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ تم چوائس اس لئے ہو کہ 73 سال میں پہلی مرتبہ تمہاری حکومت میں بھارت کو یہ جرات ہوئی کہ اس نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سے کاٹ دیا، کیا نواز شریف وزیر اعظم ہوتا تو بھارت کو اتنی جرات ہوتی، تم چوائس اس لئے ہو کہ تم ہر بات پر جھک جاتے ہو ، سر جھکا لیتے ہو اور جب عوام کے حق کی بات آتی ہے تو نواز شریف جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیتا ہے۔
مزیدخبریں