آزاد کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر صرف ایک چھٹی ہو گی
03:04 PM, 14 Jul, 2021
مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر صرف ایک چھٹی ہو گی۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کی جانے والی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے عیدالضحیٰ کے موقع پر صرف ایک یوم 21 جولائی کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سیکشن آفیسر سروسز جنرل 1 کے دستخط کے ساتھ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل صرف اکیس جولائی کو ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی باقی کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یوم الحاق پاکستان کی چھٹی بھی نہیں ہو گی۔ تاہم اس دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات بدستور منعقد کی جائیں گی۔