بلوچستان کے کن کن اضلاع میں بارشیں ہوں گی

04:40 PM, 14 Jul, 2021

شازیہ بشیر
کوئٹہ ( پبلک نیوز) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلو رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، خضدار، بار کھان، کوہلو، سبی، آواران، لسبیلہ، پنجگور، نصیر آباد، ژوب اور اس کے گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گزشتہ روز سبی میں 24، ژوب میں 14، کوہلو میں 08، بارکھان میں 05، قلات میں 04، پنجگور میں 03، لسبیلہ میں 02، خضدار میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 34فیصد، گوادر میں 70فیصد، قلات میں 35فیصد، سبی میں 62 فیصد، نوکنڈی میں 6فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں