کورونا پھیلاؤ، سندھ میں نئی پابندیاں عائد

04:52 PM, 14 Jul, 2021

احمد علی
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جولائی سے پہلی تا آٹھویں جماعت کے تمام اسکول بند کر دیئے جائیں گے۔ انڈرو ڈائننگ مکمل طور پر بند ہو گی۔ تاہم نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق واٹر پارک، سوئمنگ پول 16 جولائی سے بند ہوں گے۔ انڈور جم، انڈور اسپورٹس پر بھی 16 جولائی سے پابندی ہو گی۔ تمام سیاحتی مراکز مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر سفر کر سکتے۔ سینما ہال کل سے بند ہوں گے۔ ان فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔
مزیدخبریں