سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے

05:32 PM, 14 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سابق صدر ممنون حسین کا علالت کے باعث انتقال، بیٹے ارسلان ممنون کی جانب سے تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ ارسلان ممنون کا کہنا ہے کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔
مزیدخبریں