خاتون کی نازیبا تصاویر دیواروں پہ لگانیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
05:41 PM, 14 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) خاتون کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ آبپارہ پولیس نے جی سیون کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ خاتون نے بیان میں بتایا کہ ملزمان محمد حفیظ اور عبدالصبور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔ ملزمان راولپنڈی چکری روڈ کے رہائشی ہیں۔ خاتون نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نازیبا تصاویر اہل خانہ اور محلہ داروں کو بھیجتے تھے۔ محلے کی دیواروں پر بھی یہ تصاویر چسپاں کرتے ہیں۔