منی لانڈرنگ تحقیقات میں 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد

06:55 PM, 14 Jul, 2021

شازیہ بشیر
لندن (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ تحقیقات میں 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد، برطانوی پولیس نے محض دو واقعات میں اتنی بڑی مالیت کی کرپٹوکرنسی برآمد کی۔ دو واقعات کے 29 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ (40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) کی کرپٹو کرنسی برآمد کی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اتنی بڑی چوری سامنے آئی۔ ایک کیس میں 18 کروڑ پاؤنڈ مالیت کی کرپٹو کرنسی جبکہ دوسرے میں 11.4 کروڑ پاؤنڈ کی مالیت پر مشتمل کرپٹو کرنسی پکڑی گئی۔ واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کا ٹرینڈ دنیا بھر میں مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو گوو کوائن کا کا نام دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں