نوکری کے جھانسہ سے دوشیزہ کا ریپ کرنیوالا گریڈ 17 کا آفیسر گرفتار

07:04 PM, 14 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا وقوعہ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔ گریڈ 17 کے آفیسر رانا سہیل اختر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔ تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے ملزم سہیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سرکاری افسر پر 20سالہ لڑکی کے ریپ کا الزام ہے۔ پولیس نے گریڈ 17کے آفیسر رانا سہیل اختر کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ سرکاری افسر نے نوکری دلوانے کے لیے پشاور سے بلایا۔ این سی آر سی کے ریسٹ ہاؤس میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے۔ درخواست پر مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ درخواست سیکشن آفیسر رانا سہیل کی خلاف دی گئی ہے۔ رانا سہیل اختر اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ریسٹ ہاؤس میں کمرہ ڈی جی این سی آر ڈی کے کہنے پر بک ہوا۔
مزیدخبریں