بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی

11:58 AM, 14 Jul, 2022

احمد علی
سرائے عالمگیر: ڈھوک مرید میں طوفانی بارش کے باعث مویشیوں کے ڈیرے کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر لاکھوں روپے مالیت کی دودھ دینے والی گائے اور بھینس ہلاک ہوگئیں. تفصیلات کے مطابق موسلادھار اور طوفانی بارش کے باعث مویشیوں کے ڈیرے کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر لاکھوں روپے مالیت کے جانور جاں بحق ہوگئے جن میں دودھ دینے والی گائے اور بھینس شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے جانور 80 لاکھ روپے مالیت کے تھے۔ مویشیوں کا مالک خالد محمود شہر بھر میں دودھ فروشی کا کام کرتا ہے. ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں, ریسکیو اہلکار ہیوی مشنری کے ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے.
مزیدخبریں