آئی سی سی : مردوں اور خواتین کی ٹیموں کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان

02:06 PM, 14 Jul, 2023

احمد علی
دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نےآ ئی سی سی ایونٹس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں رکن ممالک کی فنڈنگ میں خاطر کواہ اضافہ کیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو آئی سی سی ایونٹس میں یکساں انعامی رقم دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران آئی سی سی ٹیسٹ میچز میں سلو اوور ریٹ کے متعلق قانوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ۔ اعلامیے کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہر کھلاڑی کو میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا ، سلو اوور ریٹ پر زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے اعلامیتے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹیم 80اوورز سے پہلے آؤٹ ہو جاتی ہے تو اس پر جرمانہ نہیں ہو گا۔
مزیدخبریں