گوگل نے مزید 50ممالک میں اے آئی ٹول بارڈ شروع کر دیا

04:58 PM, 14 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: یورپ کے27 ممالک اور برازیل سمیت 50مزید ممالک میں گوگل کی جانب سے جنریٹیو اے آئی ٹول بارڈ متعارف کروادیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل کی جانب سے جنریٹیو اے آئی ٹول بارڈ کے لیے ویٹ لسٹ کو ختم کرکے اسے 180 سے زائد ممالک اور خطوں میں متعارف کرا دیا گیا ہے اور 2 ماہ کی آزمائش کے بعد گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ انگلش، جاپانی اور کورین بولنے یا لکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارڈ اب متعدد پروگرامنگ کوڈز کو سپورٹ کرتا ہے اور پہلے سے زیادہ سمارٹ ہو چکا ہےاور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ اے آئی کا رویہ انسانی دلچسپی کے مطابق ہو۔ سندر پچائی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اس چیٹ بوٹ سے ابھی متعدد موضوعات پر سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنے سوالات میں ٹیکسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شامل کر سکتے ہیں جس سے انہیں زیادہ تفصیلی جواب کے حصول میں مدد ملے گی ۔
مزیدخبریں