ایمرجنگ ایشیا کپ : پاکستان نے نیپال کو ہرا دیا،شاہ نواز دھانی کے 5 شکار

11:11 PM, 14 Jul, 2023

احمد علی
ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے نیپال کو چار وکٹ سے شکست دیدی . کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ میں گرین شرٹس کے خلاف پہلے میچ میں نیپال کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سومپال کامی نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ گرین شرٹس نے 180 رنز کا ہدف 33 ویں اوور میں 6 وکٹ پر حاصل کیا۔ پاکستان کے طیب طاہر نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،عمیر یوسف 36 اور کامران غلام 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیپال کی جانب سے للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلی گی۔
مزیدخبریں