چترال: گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

12:10 PM, 14 Jul, 2024

ویب ڈیسک: چترال میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے کا حادثہ چترال کے علاقے بریپ کےقریب پیش آیا ہے۔جہاں یار خون لشٹ جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کی شکار گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں