لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق صنم جاوید کے حق میں بول پڑے

10:09 PM, 14 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما   خواجہ سعد رفیق سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ   صنم جاوید کے حق میں بول پڑے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ  معصوم بچے ماں کا انتظار کرتے تھک گئے ہوں گے،انکا تو کئی قصور نہیں،صلہ رحمی کریں،اب اسے گھر جانے دیں۔

قبل ازیں صنم جاوید کے  وکیل میاں علی اشفاق  نے بتایا  تھا کہ  سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو   اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا  تھا کہ ہم نے بغیر مزاحمت کے اس کو پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیئے اور یہی  ہم نے کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل   اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن اور سوشل ورکر صنم جاوید   کو مقدمے سے ڈسچارج  کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں