عمران خان نے معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے

04:45 AM, 14 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے ٗ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس اب کچی سڑک پر اتر چکی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’شہباز شریف کےپاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نےانہیں کلین بولڈ کردیاہے۔اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ نون لیگ کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا‘‘۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1404295282049826818وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ ’’عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کےآگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے‘‘۔
مزیدخبریں