پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 14 جون 2021

05:22 AM, 14 Jun, 2021

اویس
پاکستان میں کورونا کا زور کم ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار19 نئے کیس رپورٹ، مزید 34 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی، فعال کیسز 41 ہزار 729 ریکارڈ، 8 لاکھ78 ہزار 740مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔پنجاب کا مالی سال 2021-22 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، ترقیاتی بجٹ میں 2 کھرب 23 ارب روپے کا اضافہ،کل حجم 260 ارب روپے مختص،سوشل سیکٹر کے لئے 205 ارب، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلئے 145 ارب، پروڈکشن سیکٹر کےلئے 57 ارب 90 کروڑ مختص۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بجٹ سے قبل اتحادیوں کے ساتھ بیٹھک، اسپیکر چودھری پرویزالہی سے ملاقات میں صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے،بجٹ بارے اتحادی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا، متحدہوکر بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ، پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی ترقی پر فوکس کرکے ہی مسائل کو ختم کیاجاسکتاہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرنفرت انگیز مواد سےانسانیت کوتقسیم کیا جا رہا ہے،عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے،سی بی سی کو انٹرویو میں کہامغرب میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہیں تاہم دیگرعالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی، آئندہ سماعت پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب۔
مزیدخبریں