پنجاب: رواں ماہ کے سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ

06:04 AM, 14 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں صرف 139 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں 67، ننکانہ 3، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 3، اور گوجرانوالہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔ سیالکوٹ 1، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 18، راجن پور 1، اور ڈیرہ غازی خان میں 5 کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق فیصل آباد میں 26، چنیوٹ 1، اور رحیم یار خان میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے اور سرگودھا 3، بہاولپور 2 لودھراں 1، ساہیوال 2 پاکپتن میں 1 کیس سامنے آیا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید 9 اموات، ہوئیں اور کل تعداد 4,241 ہو چکی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 اموات سامنے آئیں، اموات کی کل تعداد 10,516 ہوچکی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,008 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 5,388,871 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 322,254 ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں