پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز

10:46 AM, 14 Jun, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کیا گیا ہے. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے. پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا.
مزیدخبریں