’’نوکری دینا جرم ہے بار بار ایسا ہی کروں گا ‘‘
11:43 AM, 14 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں خیبر پختونخوا کو شناخت دی ، ان کو انکا نام دیا ٗ گلگت بلتستان کو با اختیار بنانے انھیں منتخب نمائندوں کے زریعے حکومت دی ٗ ہم نے جنوبی پنجاب کا نام لیا تھا ، لوگ ہمیں کہتے ہیں آپ جنوبی پنجاب کے نام پر مخلص نہیں تھے ٗ میں نے جنوبی پنجاب قیام کی قررارداد پنجاب اسمبکی اور قومی اسمبلی سے قرارداد منظور کروائی ۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر میری پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہوتی تو جنوبی پنجاب کا صوبہ بن چکا ہوتا ٗ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب محاز کو کہا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے ٗ حکومت اپنا وعدہ پورا کرے ٗ ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ کیا تھا ، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام یہی ہے کہ محروم طبقات کو شناخت دیں ٗ سرکاری ملازمین کا دھرنا ہوا تھا، وزیر داخلہ نے ان پر آنسو گیس گنز کی ٹیسٹنگ کی ٗ وزیر داخلہ اور دفاع نے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات مانے ٗ اب وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اس تناسب سے اضافہ کرے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کو بحال کیا ٗ مجھ پر بطور اسپیکر قومی اسمبلی الزام تھا کہ میں نے نوکریاں دیں ، میں نے کہا تھا کہ اگر نوکری دینا جرم ہے تو یہ میں بار بار کروں گا ٗ میں نے سپریم کورٹ کے جج کو کہا کہ آپ میرے جیل میں دس سال کون واپس دی گا۔