پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14جون 2021

01:00 PM, 14 Jun, 2021

احمد علی
پنجاب حکومت نے سالانہ بجٹ پیش کر دیا۔ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان، مزدور کی کم سے کم اجرت20ہزار روپے۔ ترقیاتی پروگرام کے لیے 560 ارب روپے مختص۔وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے پہلے سیشن میں پہلی تقریرباعث اعزاز ہے۔قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ پیش کیا گیا جو نمبرز کا گورکھ دھندا تھا۔ کمر توڑ مہنگائی کے دور میں آٹے چینی ادویات کی قیمت ن لیگ دور سے ڈبل ہے۔ حکومت بیس ہزار میں غریب آدمی کا بجٹ بنا کر دکھا دے۔محکمے تعلیم سندھ نے چھٹی جماعت آٹھویں جماعت کے اسکولز 15جون سے کھولنے کانوٹفکیشن جاری کردیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی نے 8 اعلی افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برخواست کردیا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا مارگیٹ کوئٹہ روڈ پر فرنٹیئر کور ٹیم پر حملہ، جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 ایف سی جوان شہید۔
مزیدخبریں