’پنجاب کا بجٹ نمبروں کا گورکھ دھندا ہے‘

01:30 PM, 14 Jun, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ پیش کیا گیا جو نمبرز کا گورکھ دھندا تھا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور کم سے کم تنخواہ بیس ہزار رکھی۔بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی کے دور میں آٹے چینی ادویات کی قیمت ن لیگ دور سے ڈبل ہے۔ حکومت بیس ہزار میں غریب آدمی کا بجٹ بنا کر دکھا دے، پھر کہتے ٹیکس فری بجٹ دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف ٹیکس فری بجٹ تو دوسری طرف پیٹرول کی قیمت بڑھا دیتے جو باتیں ایک دوسرے کی نفی کرتی ہیں۔ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی قیمت اٹھائیس روپے بڑھائی گئی دو کروڑ لوگوں کا مزید غربت میں اضافہ ہوا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم تو بارہ ہزار میگا واٹ بجلئ چھوڑ کر گئے آج جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہائر ایجوکیشن کا تین سال بعد بھی بجٹ تین ارب کم رکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی منصوبے مکمل نہیں ہوں گے، معیشت ون پوائنٹ فائیو کہتے ہیں۔ اتنے بڑے بڑے جھوٹ بولے چینی و آٹے کی قیمت کتنی کم کریں گے۔ مئی میں افراط زر دس فیصد ہو چکا ہے۔ پانچ سو روپے فی من کسانوں کو دے کر ان سے آٹھ سو روپے فی من لے لیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گندم سے کسان کو کیسے فائدہ ہوا جب ان پٹ کاسٹ کم نہیں ہوگی۔ اٹھائیس روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی تو کیسے انڈسٹری چلے گی۔ جوتشی نہیں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگا۔ اپوزیشن نے ایوان میں حدود قواعد میں احتجاج کیا ہے۔
مزیدخبریں