پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
04:00 AM, 14 Jun, 2022
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ پاکستان نے ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ انگلینڈ 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536417414879002626?s=20&t=eeoOMlGgtyzXztnuhwwqfw بھارت 105 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 99 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگاہ دیش 95 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا 87 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان 69 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔