جوڈیشل کمیشن کی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش

06:17 PM, 14 Jun, 2023

احمد علی
سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں دوسری خاتون جج کے لیے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کے نام کی سفارش کر دی، حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ججز کی خالی نشستوں کے معاملہ پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کر دی۔ خیال رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں ۔پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج بن جائیں گی۔ اس سے پہلے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا اعزاز حاصل ہے۔
مزیدخبریں