سمندری طوفان بیپر جوائے خلا سے بھی واضح دکھائی دینے لگا

07:38 PM, 14 Jun, 2023

احمد علی
خلاباز سلطان النیادی نے خلا سے بیپر جوائےکی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلاباز سلطان النیادی نے بحیرہ عرب میں موجود طوفان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں، طوفان کی شدت کا بخوبی اندازہ اس بات بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ طوفان خلا سے بھی دکھائی دے رہا ہے۔ سمندر طوفان بیپر جوائے پاکستان کے ساحلی علاقوں کے مزید قریب آ گیا، اس وقت بیپرجوائے کے اطراف میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 30 فٹ تک بلند لہریں بلند ہو رہی ہیں۔ بیپر جوائے اس وقت کیٹی بندر سے تین سو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے۔ یہ سمندری طوفان جمعرات کی شام کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا۔ طوفان کے مزید قریب پہنچنے پر ہوا کی رفتار 80 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ سمندری طوفان کے باعث دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ 300 ملی میٹر بارشیں ہوسکتی ہیں۔
مزیدخبریں