ریاست مدعی بن جائے تو عافیہ صدیقی دنوں میں پاکستان آسکتی ہے، سینیٹر مشتاق خان
10:31 PM, 14 Jun, 2023
اسلام آباد: سینیٹر مشتاق خان کا کہنا ہے کہ ریاست مدعی بن جائے تو عافیہ صدیقی دنوں میں پاکستان آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارےمطالبات نہ مانے تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی امریکامیں نہیں اسلام آباد میں ہے ریاست مدعی بن جائے تو ڈاکٹرعافیہ دنوں میں پاکستان آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکیل نے بتایا ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر جتنا ظلم ہوا وہ بتانےکےلائق نہیں ڈاکٹر عافیہ کودنیا کے خطرناک ترین قیدیوں کےہمراہ رکھا گیا ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئےحکمرانوں کےپاؤں پڑیں گے منت سماجت کریں گے حکمرانوں نے بات نہ مانی تو عوام کو اسلام آباد کی طرف کال دیں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی گزشتہ 20 سال سے امریکی قید میں ہےحکمرانوں نے عافیہ صدیقی کو چند ڈالروں کے عوض فروخت کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔