ٹی 20 ورلڈ کپ: فلوریڈا سےپاکستان ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی

09:56 AM, 14 Jun, 2024

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے موقع پر فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران اکثر وقت بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول ہے، اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

اگر بارش کے باعث میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔ 

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔

میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔

میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کے لیے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔

مزیدخبریں