ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ

10:31 AM, 14 Jun, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان کی حالیہ کوششوں کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پر عزم ہیں۔ 

سرمایہ کاری کے لئے بینک ایبل فیزیبلٹی اسٹڈی(Bankable Feasibility Study)کی ضرورت  کے پیشِ نظر ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

فیزیبلٹی اسٹڈی(Feasibility Study) وہ بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جو سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے لئے درکار ہوتی ہے اور سر مایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں زراعت کے فروغ، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافے، آئی ٹی کی برآمدات اور اے آئی(AI)میں مزید تحقیق کے لئے قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے سر مایہ کاری کے لئے درپیش تمام چیلنجزپر قابو پا کر ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کے لئے خاص کوششوں کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وافر مقدار میں موجود قدرتی معدنی وسائل کی صلاحیت کا بھرپور استعمال ہونا چاہیے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ریکوڈک کی ٹرانزیکشن (Transaaction) کی کامیاب تکمیل نتیجہ خیز کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں