پاکستان رینجرز کافری میڈیکل کیمپ اور نادرا آن لائن موبائل سروس کا اہتمام

11:04 AM, 14 Jun, 2024

پبلک نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور نادرا گھوٹکی کے تعاون سے ضلع گھوٹکی تحصیل اوباڑو کچے کے علاقے رونٹی میں فری میڈیکل کیمپ اور قومی شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کے لیے نادرا آن لائن موبائل سروس کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا مقصد کچے کے پسماندہ علاقے میں مستحق افراد کو مفت علاج اور نادرا کی سہولیات سمیت سماجی مسائل کے حل کے لیے دیگر سہولیات فراہم کرنا تھا۔

فری میڈیکل کیمپ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 1000سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا اورمفت ادویات فراہم کیں۔نادرا آن لائن موبائل سروس کے تحت 300 سے زائد افراد کے قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارمز بنائے گئے۔

 فری میڈ یکل کیمپ اور آن لائن نادرا موبائل سروس کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول، سماجی شخصیات اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے دورہ کیا۔اہلِ علاقہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو سراہا۔

مزیدخبریں