پاک فوج کا گوادر میں ریسکیو اۤپریشن

11:07 AM, 14 Jun, 2024

پبلک نیوز: پاک فوج کا گوادر میں ریسکیو اۤپریشن،13 جون کو وادی کولانچ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ M8 پر حادثہ پیش اۤیا۔

 تفصیلات کے مطابق وادی کولانچ سے گوادر کی جانب سفر کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا،اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مقامی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، پاک فوج کے جوان حسب روایت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پاک فوج کے دستوں کی جانب سے جائے وقوعہ پر متاثرہ افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی،گاڑی کو بروقت ریکور کرکے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

مزیدخبریں