لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خصوصی پیغام

12:10 PM, 14 Jun, 2024

ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت جیل میں مقید پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے جیل ٹرائل کے موقع پر وکلاء کے ذریعے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کی آبزرویشن کی بنیاد پر ملک کے اعلیٰ ترین مفاد میں بانی پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ 

آئین کی مکمل بحالی اور قانون کی عملداری سے پاکستان کو دلدل سے نکالا جا سکتا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات میں زیادتیوں کا ازالہ اور بانی پی ٹی آئی کی باعزت رہائی کے علاوہ تمام معاملات کو مذاکرات میں زیربحث لایا جاسکتا ہے۔

مذاکراتی ٹیم میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، بیرسٹر گوہر علی خان ، چوہدری پرویز الٰہی ، شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنما شامل ہونے چاہیے۔

جناب محمود اچکزئی اس ٹیم کی قیادت کریں اور تمام سیاسی جماعتوں سے رابط کریں۔

مزیدخبریں