پبلک نیوز:(سلیمان اعوان)ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو خط لکھ دیا اور کہا کہ نواز شریف صاحب غلط بیان دینے بند کردیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایک طرف آپ سیاسی انتقام پر یقین نہ رکھنے کی باتیں کرتے ہیں،دوسری طرف آپکی روتھلیس بیٹی نے پنجاب میں بدترین مثال قائم کر رکھی ہے،خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کیا گیا،خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو پنجاب کی جیلیں گھمائی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے،امجد نیازی کو رہائی کے بعد گرفتار کرنا بھی سیاسی انتقام ہے، ساہیوال کے سینکٹروں کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا انتقام ہے،پنجاب پولیس آئی جی کے زیر سایہ شریفوں کے گھر کی باندی بن گئی۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہاکہ 6 بار وزیر رہنے والے میاں محمود رشید کو ہسپتال سے بغیر علاج جیل واپس بھیج دیا،آپ وہ وقت کیوں بھول گئے جب میں آپ کے پاس ہسپتال میں بانی ہی ٹی آئی کا پیغام لائی تھی،ہم نے آپکو باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بھی سہولت فراہم کی،بجٹ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی یہ عوام سے سیاسی انتقام لیا گیا ہے،چیف جسٹس پاکستان سے التجا ہے کہ اے ٹی سی کے حالات پر نوٹس لیں۔