پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی

12:25 PM, 14 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بڑی عید پر پردیسیوں کو بروقت گھروں تک پہنچانے کیلئے کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آج رات کو روانہ ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ 

پہلی عید اسپیشل ٹرین کی تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ تیسری عید اسپیشل ٹرین کل ایک بجے روانہ ہوگی۔ چوتھی عید اسپیشل ٹرین کل رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں