پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں کی تنخواہوں کا معاملہ حل نہ ہوسکا

02:41 PM, 14 Jun, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان:  بڑی عید پر پی سی بی کی بڑی ناانصافی، کھلاڑی سیلریز سے محروم اب تک محروم۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تاحال تنخواہ جاری نہ ہوسکی، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مئی کے مہینے کی تنخواہ جاری نہیں کی،تنخواہ  نہ ملنے والوں میں ڈومیسٹک کرکٹرز  شامل۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑی عید سے پہلےتنخواہ سےمحروم ہونے پر مایوس ہیں۔ 

کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ عید آگئی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھریلواخراجات پورے کرنا مشکل ہیں۔ عید سے پہلے تنخواہ آجاتی تو عید کی خوشی دوبالا ہوجاتی، پی سی بی نے جون میں اپریل کی تنخواہ بھیجی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

مزیدخبریں