گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری: محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی 

03:47 PM, 14 Jun, 2024

ویب ڈیسک: گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی۔ محکمہ موسمیات نے 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 

محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان کشمیر میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 16 سے 18 جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم خشک رہے گا۔ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ اباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 

16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم خشک رہے گا۔ 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں آندھی چلنے کے علاوہ گرم چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، ملتان اور خانیوال میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 

21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں آندھی جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ 

19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی میں کمی کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں