آئندہ مالی سال کے بجٹ پر موڈیز نے اپنے رپورٹ جاری کردی

04:03 PM, 14 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال 2024-25  کے بجٹ پر موڈیز نے اپنے رپورٹ جاری کردی ہے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ   حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا،   پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے مذاکرات میں مددگار ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   پاکستان نے شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھ کر آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے،  مالی استحکام کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا گیا ہے، اصلاحات پر قائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کے لیے اہم ہوگا۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں  کہا ہے کہ   مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، مہنگائی کا اصلاحات کے پروگرام پر اثر ہوسکتا ہے، حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے، توانائی کے شعبے میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی ظاہر کرتی ہے کہ اس شعبے میں اصلاحات محدود ہیں۔ آدھے سے زیادہ ریونیو کا سود پر خرچ ظاہر کرتا ہے بلند قرض کی پائیداری کے خطرات زیادہ ہیں۔

مزیدخبریں