(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے ٹماٹروں کی بین الاضلاعی برآمد پر دفعہ 144 عائد کردی گئی ۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر سے دیگر اضلاع میں ٹماٹروں کی بے دریغ برآمد اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات تھیں، شکایات کے مد نظر ٹماٹروں کی پشاور سے برآمد پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ پابندی آئندہ دس دنوں کے لیے ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔