پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر 

10:38 PM, 14 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )  آئرلینڈ اور ارمریکا کا بارش کے باعث میچ منسوخ  ہونے سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے میچز جاری ہیں ۔ امریکا اور آئرلینڈ  کے درمیان آج فلوریڈا میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث مسوخ کردیا گیا  ہے۔دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر امریکا کے پوائٹس 5 ہوگئے ہیں  جبکہ پاکستان کے پوائنٹس 2 ہیں لہذا پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ٹیم بھی سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں